Friday, April 19, 2024
Homesliderبی جے پی نے موربی کے موجودہ ایم ایل اے کو ٹکٹ...

بی جے پی نے موربی کے موجودہ ایم ایل اے کو ٹکٹ نہیں دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

موربی (گجرات) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے موجودہ ایم ایل اے اور وزیر برجیش مرجا کو ہٹا دیا ہے اور موربی سیٹ کے لیے 5 بار رکن اسمبلی کانتی لال امروتیا کو نامزد کیا ہے۔ مقامی باشندے اسے حالیہ پل گرنے کے سانحے سے جوڑ رہے ہیں، جس میں 51 بچوں سمیت 141 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم پارٹی ذرائع نے برجیش مرجا کونظر انداز کرنے کے فیصلے سے اس طرح کے کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔ وہ 2017 میں کانگریس کے نشان پر ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، 2020 میں انہوں  نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی، اور 2021 کے ضمنی انتخاب میں وہ بی جے پی کے نشان پر اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ۔

کانتی لال امروتیا بی جے پی کے ایک تجربہ کار رہنما ہیں اور 1995 سے 2017 تک اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ حالیہ پل ٹوٹنے کے وقت خبروں میں تھے، جب انہوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر چند جانیں بچائیں اور مزید لوگوں کو بچانے میں دوسروں کی مدد کی۔موربی سیٹ سے پارٹی امیدوار کے طور پر منتخب ہونے کے بعد کانتی لال نے کہا کہ میں نے زندگی بھر سماج کی خدمت کی ہے، یہاں تک کہ جب میں اسمبلی کے لیے منتخب نہیں ہوا، تب بھی میری سماج کی خدمت جاری ہے، جس کی وجہ سے موربی کے لوگ محبت کرتے ہیں۔ اگر مرکزی حکومت موربی کے لوگوں کے لیے دہلی سے ایک روپیہ بھیج رہی ہے تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ایک روپیہ لوگوں تک پہنچے۔

وہ جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں، لیکن برجیش مرجا اور ان کے حامی پارٹی لائن کے خلاف کام کریں گے، پارٹی لیڈروں کے ایک حصے کو خوف ہے۔کانگریس ضلع کمیٹی کے صدر جینت بھائی پٹیل نے کہا کہ کانگریس دونوں لیڈروں کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھانے جا رہی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موربی کے لوگ بی جے پی اور اس کی قیادت سے ناراض ہیں اور صرف چہرہ بدلنے سے پارٹی کو تباہی سے نہیں بچایا جا سکے گا۔