Thursday, March 28, 2024
Homesliderبی جے پی نے گاندھی جی کے منتر سے عوام کے دل...

بی جے پی نے گاندھی جی کے منتر سے عوام کے دل جیتے :مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک میں انتخابات سے نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کی خدمات کے منتر کی بنیاد پر ملک کے عوام کا دل جیتا ہے اور پارٹی کی توسیع سے ڈرے ہوئے سیاسی مخالفین جھوٹ اور افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مودی نے یہاں بی جے پی کے41 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پارٹی کے دین دیال اپادھیائے روڈ پر واقع سنٹر دفتر میں بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کا پرچم لہرایا اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اور ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی کے مجسموں پرگلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ وزیراعظم کا پیغام سنا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کی گورو شالی یاترا (باوقار سفر) کے آج41 سال پورے ہورہے ہیں ۔ یہ41 سال اس بات کے گواہ ہیں کہ خدمت اور قربانی کے ساتھ کوئی پارٹی کیسے کام کرتی ہے ۔انہوں نے کہا ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی ،پنڈت دین دیال اپادھیائے جی،اٹل بہاری واجپائی جی ،کشابھاؤٹھاکرے جی،راج ماتا وجیاراجے سندھیا جی ایسے بیشتر عظیم شخصیات کو بی جے پی کے ہر کارکن کی طرف سے میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، گلہائے عقیدت پیش کرتا ہوں۔مودی نے پارٹی کوآگے بڑھانے اور پارٹی کو اپنی زندگی مختص کرنے والے لال کرشن اڈوانی ،ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی سمیت سبھی سینئر رہنماؤں کو سلام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی کی طاقت ہے کہ ہم آئین کے آرٹیکل370 کو ہٹاکر کشمیر کو آئینی حق دے پائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لئے ہمیشہ یہ منتر رہا ہے کہ شخص سے بڑی پارٹی، پارٹی سے بڑا ملک یہ روایت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سے لے کر آج تک جاری اور رواں ہے ۔ ہم سبھی نے دیکھا ہے کہ کیسے واجپائی نے ایک ووٹ سے حکومت گرنا قبول کیا تھا لیکن پارٹی کے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا تھا۔