Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبی جے پی کے لئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں:اتم کمار ریڈی

بی جے پی کے لئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں:اتم کمار ریڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صداین اتم کمار ریڈی نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں زعفرانی پارٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں حالیہ منعقد ہوئے انتخابات میں صرف 7  فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

اتم کمار نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما ریاست میں صرف چار پارلیمانی حلقوں میں فتح کے بعد بڑے خواب دیکھ رہے ہیں۔اتم کمار ریڈی نے صاف طور پر یہ واضح کر دیا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں BCsطبقہ کی آبادی کی بنیاد پر تحفظات دیا جانا چاہئے۔ریاستی حکومت کے انتخابات کو غیر مستقیم طریقہ سے منعقد کرنے کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر مستقیم طریقہ سے انتخابات کا نظم ریاست میں سیاسی خرابیوں کو فروغ دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی میونسپل انتخابات میں بھاری کامیابی درج کرے گی۔