Friday, March 29, 2024
Homesliderدو نہیں تین بچے ، بی جے پی کے نومنتخب کارپوریٹر کے...

دو نہیں تین بچے ، بی جے پی کے نومنتخب کارپوریٹر کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد مونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے چرچہ ہر ایک کی زبان پر ہیں لیکن ا ب اس کے نو منتخب کاروپوریٹر کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے کے ضمن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں تین بچوں کے بدل اس نے حلف نامہ میں صرف دوبچے ہی درج کروائے ہیں۔

جام باغ ڈویژن سے نومنتخب بی جے پی کارپوریٹر راکیش جیسوال پر عابڈس پولیس نے انتخابی حلف نامے میں غلط تفصیلات فراہم کرنے پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 199 (اعلامیہ میں دیئے گئے جھوٹے بیان جو شواہد کے طور پر قابل قبول ہیں) کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جے رویندرا جس نے اسی ڈویژن کے لئے ایم آئی ایم پارٹی سے جی ایچ ایم سی انتخابات میں حصہ لیا تھا ، انہوں  نے جیسوال کے خلاف  شکایت درج کروائی ۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ جیسوال کے تین بچے ہیں جبکہ اس نے اپنے انتخابی  حلف نامے میں صرف دو بچوں کا تذکرہ کیا ہے ۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیسوال نے اپنی جائیدادوں کے بارے میں غلط تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ اس کے پاس بڑے پیمانے اراضیات  موجود ہیں لیکن حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس کسی بھی زمین کا حصہ نہیں ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور امکان ہے کہ جیسوال کو گرفتار کرلیا جائے۔