وجئے واڑہ:شہر کے چنچو پیٹا قبرستان میں بی فارمیسی کی طالبہ عائشہ میرا کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔سی بی آئی ایس پی ومل آدتیہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔سی بی آئی کی جانب سے دائر درخواست کی بنیاد پر سی بی آئی عدالت کی اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عائشہ میرا کی 12سال قبل ہاسٹل دورگا میں کچھ مجرموں نے قتل کر دیا تھا۔وہ نمرا کالج میں بی فارمیسی کے پہلے سال کی طالبہ تھی۔یہ واقعہ پیش آنے کے وقت وہ دورگا ہاسٹل میں قیام پذیر تھی۔عائشہ کی والدہ شمشاد بیگم نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو سابق وزیر کونرو رنگا راؤ کے پوتے اور اس کے دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسکا قتل کر دیا ہے۔تاہم مقامی پولیس نے اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔متوفی عائشہ میرا کے لواحقین کی موجود گی میں ایک بار پھر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔