Tuesday, May 13, 2025
Homeٹرینڈنگبے روزگاروں میں 80 فیصد افراد سیاسی میدان میں کرئیر بنانے کے...

بے روزگاروں میں 80 فیصد افراد سیاسی میدان میں کرئیر بنانے کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہندوستان میں اس وقت بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن حالیہ ایک سروے میں یہ انکشافات بھی ہوئے  ہیں کہ ملازمت کے متلاشیان میں 80 فیصد لوگ سیاسی میدان میں اپنا کرئیر بنانے کے خواہاں ہیں۔

 ملازمتوں کی تلاش کے میدان میں دنیا کی نمبر ایک ویب سائی انڈیڈ کی جانب سے جو سروے کیا گیا ہے اس میں ملازمت کے حصول کے خواہاں افراد میں 80 فیصد لوگ سیاست کو ہی اپنا کرئیر بنانے کے خواہاں ہیں۔ 21 فیصد مرد سیاستداں بننے کو ہی اپنا کریئر مانتے ہیں جبکہ اس معاملے میں 12 فیصد خواتین سیاست کے میدان میں اپنا کریئر تلاش کرنے کی خواہاں ہیں ۔اس سروے میں جن افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ان میں 24 فیصد افراد سیاست کو ہی اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں جبکہ 34 فیصد ایسے افراد ہیں جو کہ سیاست سے منسلک دیگر شعبہ جات جیسے سیاسی تجزیہ نگار،سماجی کارکن ،فلاحی بہبود اور سیاسی صحافت میں اپنا کرئیر بنانے کے خواہاں ہے ۔علاوہ ازیں 33 فیصد ایسے افراد ہیں جو کہ سماجی خدمات کے لئے حکومتی تنظیموں میں ملازمت کے خواہاں ہیں خاص کر انسانی حقوق اور فلاحی بہبود کے شعبے ان کی پہلی پسند ہیں۔ 59 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ عوامی جلسوں میں تقریر اور خود کو پیش کرنے کی صلاحیت سیاسی میدان میں کرئیر بنانے کے لیے ضروری ہے جبکہ 53 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سماجی اور جذباتی ذہنیت سیاسی میدان میں کرئیر بنانے کے لیے ضروری صلاحیتیں ہیں ۔ اس سروے میں یہ حقیقت بھی دلچسپ ہے کے 49 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سیاسی میدان میں کامیاب ہونے کے لیے صرف ایک صلاحیت ضروری ہے ۔ جلسے کے شرکاء کو سمجھنے کی بنیادی صلاحیت سیاسی میدان میں کامیابی کیلئے کلید ہے ۔

مذکورہ بالا سروے انڈیڈ کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں 22 تا 36 سالہ افراد سے سیاسی میدان اور اس میں کریئر کے متعلق مختلف موضوعات پر استفسار کیا گیا اور یہ سروے خاص کر ان افراد میں کیا گیا جو کہ ملازمت کے متلاشی ہیں ۔انڈیڈ ملازمت فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ ہے اور اسے دنیا کی نمبر ایک ویب سائٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں 250 ملین افراد 28زبانوں میں 60 مختلف ممالک میں مختلف  شعبوں  میں ملازمتوں کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔