ریاض: سعودی عرب میں سماجی فروغ بینک نے روزگار سے محروم سعودیوں کے لیے چھوٹے کاروبار چلانے کے لیے پچاس ہزار ریال تک کے قرضے فراہم کرنے کی شرائط جاری کی ہیں۔یہ فنڈ ایسے سعودی شہریوں کو دیا جائے گا جو کسی نہ کسی پیشے یا ہنر میں دسترس رکھتے ہوں اور اپنا کام خود کرنا چاہتے ہوں۔
ویب سائئٹ کے مطابق سماجی فروغ بینک نے اپنی ویب سائٹ پرکہا کہ اس پروگرام کا مقصد روزگار سے محروم شہریوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ قرضے غیر سودی ہوں گے۔ معمولی نوعیت کی کاروباری اسکیم کے لیے خاص ہوں گے۔
سماجی فروغ بینک نے قرضوں کی شرائط مقرر کی ہیں۔قرضے کا امیدوارسعودی شہری ہو یا سعودی اولاد کی ایسی ماں ہو جو باقاعدہ اقامے پر مملکت میں رہ رہی ہو۔امیدوار کی عمر 18 سے 60 برس تک ہونی چاہیے۔ پیشہ ورانہ اور جسمانی لحاظ سے اپنا کاروبار خود کرسکتا ہو۔ اسےاقرار نامہ جمع کروانا ہوگا کہ وہ کاروبار کے کام خود انجام دے گا۔
امیدوار کی کریڈٹ موقف موزوں اور مستقل رہائش کاروبار کے دائرے میں ہو۔ امیدوار کو انٹرویو پاس کرنا ہوگا جبکہ تعاون کرنے والے اداروں کی شرائط بھی امیداور کے لیےقابل قبول ہوں۔سماجی فروغ بینک نے مزید کہا کہ امیدوار کو فنڈ کے لیے قومی شناختی کارڈ، قومی پتہ، ایبان اکاؤنٹ نمبر اور ابشر میں رجسٹرڈ موبائل نمبر جمع کرانا ہوگا۔