Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتامیلیسائی سوندراراجن نے تلنگانہ کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا

تامیلیسائی سوندراراجن نے تلنگانہ کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تامیلیسائی سوندراراجن نے اتوار کو ریاست تلنگانہ کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آر ایس چوہان نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سونداراجن کو حلف دلایا۔حلف برداری کی اس تقریب میں ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ،ان کے کابینہ کے ساتھ،اسمبلی اسپیکر پی سرینواس ریڈی،چیف سکریٹری ایس کے جوشی،ڈائیریکٹر جنرل پولیس ایم ایم مہندر ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

 تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی بی جے پی رہنماتامیلیسائی سوندراراجن،تلنگانہ کی دوسری گورنر ہیں۔ان سے قبل ای ایس ایل نرسمہن،جو غیر منقسم آندھرا پردیش اور تلنگانہ،دونوں ریاستوں کے گورنر کی حیثیت سے تقریبا ایک دہائی تک خدمات انجام دیا تھا۔نرسمہن جولائی میں آندھرا پردیش کے لئے کل وقتی گورنر کی تقرری کے بعد صرف تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اتوار کی شام 4بجکر 4 منٹ پر راج بھون میں،سوندراراجن، کابینہ کے نئے وزراء کو حلف دلوائیں گی،کیونکہ چندر شیکھر راؤ نے اپنی کابینہ میں توسیع کا فیسلہ کیا ہے۔حلف لینے کی تقریب سے قبل،وزیر اعلیٰ،ان کی کابینہ کے ساتھیوں اور اعلیٰ عہدیداروں نے سوندراراجن کی چنئی سے آمد پر ان کا خیر مقدم کیا،اور پولیس نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔