Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگتبریز کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

تبریز کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تبریز کی موت سر پر لگی چوٹ کی وجہ سے برین ہیمریج ہوجانے سے ہوئی ہے ۔ تبریز انصاری کے معاملہ میں پولیس کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہجوم  جب انصاری کو تھانہ لے کر آئی ، تو پولیس نے ان کا بیان درج کیا ، لیکن شکایت میں ان پر ہوئے حملے کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے تبریز کا علاج کیا ، انہوں نے صحیح اندازسے جانچ نہیں کی تھی ۔ ایکسرے رپورٹ میں ان کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی ، لیکن برین ہیمریج کیلئے ان کا علاج نہیں کیا گیا ۔ انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

یاد رہےکہ جھارکھنڈ میں تبریز سے مبینہ طور پر جے شری رام اور جے ہنومان کہنے کیلئے دباوڈالا گیا تھا ۔ حملہ آوروں نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا تھا ۔ تبریز کو 18 جون کو گاڑی چوری کرنے کے الزام  میں گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا ۔ 22 جون کو تبریز کی دواخانے میں موت ہوگئی ۔

دریں اثنا تبریز کے چچا مقصود عالم نے کہا کہ وہ اپنے بھتیجا سے پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں ملے تھے اور وہ بہت کمزور تھا اور مشکل سے بات کرپارہا تھا ۔ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ اس نے پولیس کو پٹائی کے بارے میں کبھی نہیں کہا ۔ پولیس نے جان بوجھ کر اس کو چھوڑ دیا ۔ کیا پولیس والے اندھے تھے ، جو انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ بری طرح پیٹا گیا تھا ؟ ڈاکٹروں نے اس کا درد کیوں نہیں دیکھا ؟ ۔