Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہتعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے میں کوئی کے سی آر کا...

تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے میں کوئی کے سی آر کا مقابلہ نہیں کرسکتا: جگدیش ریڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی نے جمعرات کو کہا کہ ”کوئی بھی تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے اور ریاست میں اساتذہ کو عزت دینے میں،وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔جگدیش ریڈی نے رویندر بھارتی میں ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سے،کے چندر شیکھر راؤ تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ ریاست میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،جگدیش ریڈی نے کہا کہ ”وزیر اعلیٰ نے پسماندہ طبقات،اقلیتوں،ایس سی،ایس ٹی اور بی سی کے بچوں کے لئے رہائشی اسکولوں کا آغاز کیا اور صرف تعلیم کے شعبے پر سالانہ پندرہ ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے۔

جگدیش ریڈی نے مزید کہا کہ”کے سی آر نے اپنے استاد کو کیمپ آفس میں بلایا ہے اور ان کا احترام کیا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔یہ بتاتے ہوئے کہ اساتذہ کی ملازمت کسی دوسرے پیشے سے زیادہ اطمینان بخش ہے۔اس تقریب کے دوران جگدیش ریڈی نے 43اسکول اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈز بھی پیش کئے،جونیر کالجوں کے لئے دس،ایڈیڈ کالجوں کے لئے پانچ،ڈگری کالجوں کے لئے 14اور متعدد یونیورسٹیوں کے لئے 30وغیرہ۔