Monday, April 21, 2025
Homeہندتلنگانہ،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے الرٹ،عوام سے احتیاطی تدبیراپنانے کی اپیل

تلنگانہ،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے الرٹ،عوام سے احتیاطی تدبیراپنانے کی اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کیرالہ میں سامنے آنے کے ساتھ ہی،تلنگانہ میں صحت کے حکام انفیکشن کے ممکنہ معاملات سے نمٹنے کے لئے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد کے تین اسپتالوں میں کورونا وائرس کی مشتبہ علامت رکھنے والے افراد کو تنہا رکھنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

گاندھی اسپتال میں کو رونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔عہدیداروں نے کہا کہ اس سے پونے کے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی میں نمونے لینے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے لوگوں کو نہ گھبرانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا۔ریاست انفیکشن کے کسی بھی ممکنہ معاملے کی شناخت اور علاج کے لئے مرکز کے تمام رہنما خطوط پر عمل پیرا ہے۔

مرکزی ٹیم نے چہار شنبہ کے روز حیدرآباد کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا،تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔مشتبہ کیسوں کو تنہائی میں رکھنے کے لئے تین بڑے اسپتالوں میں مجموعی طور پر 100 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

گاندھی اسپتال اور سر رونالڈروس انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل اینڈ کمیونیکیبل ڈسیزیز“میں ہر ایک میں چالیس بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے،جو فیور ہاسپٹل کے نام سے مشہور ہیں۔چیسٹ اسپتال میں 20بستروں پر مشتمل ایک الگ تھلگ وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

ادھر حیدرآباد میں ایک کنبے کے تین افراد کورونا وائرس کے منفی تجربہ کیا ہے۔ انہیں الگ وارڈ میں رکھا گیا تھا اور ان کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرو لوجی (این آئی وی) بھیجے گئے تھے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان سب کا منفی تجربہ کیا گیا۔اس سے قبل،این آئی وی کو بھیجے گئے دو نمونوں میں بھی کورونا وائرس کے لئے منفی تجربہ کیاگیا تھا۔

اب تک آٹھ افراد اسپتال پہنچ گئے۔ایک کو چھوڑ کر،سب چین سے واپس آئے تھے۔فیور ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے شنکر کے مطابق،ابھی تک تلنگانہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی بھی واقعہ درج نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا ’]صرف کچھ لوگ جنہیں شک ہے کہ کورونا وائرس کی علامت ہونے کا خدشہ ہے،وہ اسپتال پہنچے ہیں“۔

شنکر نے کہا کسی بھی خوف و ہراس کی ضرورت نہیں ہے،لیکن لوگوں کو اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونے،چھینکنے یا کھانسی کے وقت کپڑے کا استعمال کرنے اور باہر جاتے وقت ماسک پہننا چاہئے۔اور جن لوگوں کو بخار،سر درد اور سانس کی دشواری کی علامات نظر آئیں،انہیں عوامی مقامات پر جانے سے پر ہیز کرنا چاہئے اور انہیں اسپتال جانا چاہئے۔

انہوں نے لوگوں کو چین،ہانگ کانگ،سنگاپور اور ویتنام جیسے ممالک کا سفر کرنے کے منصوبے کو رد کرنے کا مشورہ دیا،جہاں یہ مرض عام ہے۔