Monday, June 9, 2025
Homesliderتلنگانہ ،آندھرا اور کرناٹک کے پٹرول بنکوں میں ہیرا پھیری ،8 افراد...

تلنگانہ ،آندھرا اور کرناٹک کے پٹرول بنکوں میں ہیرا پھیری ،8 افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے ایندھن کی ترسیل کرنے والی مشینوں میں ہیرا پھیری، سافٹ وئیر کے ساتھ چپس لگا کر تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کئی پٹرول پمپوں پر بے ضابطگیوں میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا جن میں بنک آپریٹرز ، عملہ اور پٹرول پمپ کے مالکان شامل ہیں۔ ایس آئی او ٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا یہ کام ، جس کے نتیجے میں عہدیداروں نے انٹیگریٹڈ چپس کی تنصیب کا سراغ لگایا ، جو ہیرا پھیری سافٹ ویئر کے ساتھ پروگرام کیے گئے تھے ، مختلف پیٹرول بنکوں پر عہدیداروں نےکہا ہےکہ ایندھن بھرنے والی مشینوں میں ڈسپنسرز پر دکھائے جانے سے کم ایندھن کی ترسیل کے ذریعے صارفین کو بھاری نقصان  پہنچایا جارہاہے ۔ اس گھوٹالے میں کروڑوں کا ایندھن شامل ہے۔

 گرفتار افراد کی شناخت 46 سالہ محمد فیض الباری  مکینک ، 38 سالہ کوردے سندیپ ، 29 سالہ  محمد اسلم اور 32 سالہ کلیمیرا نرسنگا راؤ  جبکہ پٹرول بنک کے مالکان جنہیں گرفتار کیا گیا تھا  ان میں 30 سالہ  وندیالہ وامشیدھر ریڈی ،39 سالہ  رنگو رمیش  ،49 سالہ  بیراولی مہیشور راؤ  اور28 سالہ  ناگنڈلا وینکٹیش  شامل ہیں اور  ان کے خلاف جیڈی میٹلا ، میڈچل ، میلاردیوپلی ، جواہر نگر ، میڈپلی اور کمارڈی ، کھمم ، واناپارتی ، مہابوبنگر ، نیلور ، سوریاپیٹ  ، سدی پیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر 28 پٹرول بنکوں ہیرا پھیری کرنے کے لئے مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ آندھرا پردیش اور کرناٹک میں ملزمان کے خلاف آئی پی سی سیکشن 420 (دھوکہ دہی) ، 265 (جھوٹے وزن یا پیمائش کا دھوکہ دہی سے استعمال) اور 266 (غلط وزن یا ناپ کے قبضے میں ہونا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔