Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا پیر سے آغاز،اپوزیشن جماعتیں حکومت کر...

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا پیر سے آغاز،اپوزیشن جماعتیں حکومت کر گھیرنے کیلئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ ریاستی مقننہ کا بجٹ اجلاس پیر 9ستمبر سے شروع ہو نے والا ہے۔ریاستی کابینہ نے آج ایک اجلاس منعقد کیا،جس میں بجٹ اجلاس سے قبل بجٹ کی سالانہ تجاویز کو منظور کر لیا۔ٹی ہریش جنہیں آج کابینہ میں شامل کیا گیا،اور انہیں محکمہ خزانہ کا قلمدان مختص کیا گیا،وہ ممکنہ طور پر قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمااپنے تنقیدی نشتر تیز کر رہے ہیں۔ جبکہ حکمراں جماعت بجٹ کی متفقہ منظوری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایوان میں کانگریس،تلگو دیشم اور بی جے پی جیسی تین اپوزیشن جماعتیں،ریاستی حکومت کو متعدد عوامی پریشانیوں سے آگاہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں۔

سی ایل پی رہنما مالو بھٹی وکر مارکا پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسانوں کے قرض معافی،یوریا کی قلت،بے روز گاروں کو روزگاری کی اجرت،آبپاشی پروجیکٹس پر عملدرآمد مین بد عنوانی،پی پی اے اور ریاستی حکومت کی ناکامی جیسے متعدد امور پر ریاستی حکومت کو واقف کر وائیں گے۔

بی جے پی کی جانب سے 17ستمبر کو سرکاری طور پر تلنگانہ یوم آزادی منانے اور دیگر عوامی پریشانیوں کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ایوان میں صرف ایک رکن اسمبلی رکھنے والی ٹی ڈی پی بھی کئی عوامی پریشانیوں کے مدوں کو اٹھائے گی۔امکان ہے کہ مذکورہ بجٹ اجلاس 19ستمبر،دس دن تک جاری رہے گا۔