Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگتلنگانہ الیکشن کمیشن، دس منتخب پولنگ اسٹیشنوں میں ”چہرے کی شناخت ایپ“...

تلنگانہ الیکشن کمیشن، دس منتخب پولنگ اسٹیشنوں میں ”چہرے کی شناخت ایپ“ کا استعمال کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہندوستان میں پہلی بار،تلنگانہ الیکشن کمیشن 10منتخب پولنگ اسٹیشنوں میں پائلٹ کی بنیاد پر رائے دہندگان کی جعلسازی کا مقابلہ کرنے کے لئے  چہرے کی شناخت ایپ کا استعمال کرے گا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہاس اقدام کا اطلاق میڑ چل،ملکاجگری ضلع کی کومپلی میونسپلٹی میں کیا جائے گا۔

تاہم،منفی نتیجہ ووٹر کو اپنے حق رائے دہی سے محروم نہیں کرے گا،تاہم اس عمل کے دوران جمع کردہ فرنچائز اور تصویر کے اعداد و شمار کو بعد میں ہٹا دیا جائے گا۔واضح ہقو کہ ریاست تلنگانہ میں منعقد ہو رہے بلدی انتخابات میں،ریاست بھرکے120میونسپلٹیوں اور 9میونسپل کارپوریشنوں کے لئے 22جنوری کو ووٹنگ ہوگی اور 25 جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تاہم کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے لئے 25 جنوری کو ووٹ دالے جائیں گے اور نتائج کا 27جنوری کو اعلان کیا جائے گا۔مذ کورہ چہرے کی شناخت کرنے والے ایپ کی تکنیک کو میڑچل،ملکاجگری ضلع میں کومپلی کے منتخب 10پولنگ اسٹیشنوں میں استعمال کرنے کی تجویز ہے۔مزید یہ بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعہ لی گئی تصاویر کو کسی اور مقصد کے لئے محفوظ یا استعمال نہ کیا جائے۔

وہ تصاویر، پولنگ اسٹیشن میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور ٹی ایس ٹی ایس (تلنگانہ اسٹیٹ ٹکنالوجی سروسز) کے سرور سے مٹا دیا جائے گا۔اس کے لئے پائلٹ پروجیکٹ کے نفاذ سے قبل ٹی ایس ٹی ایس کو اس کا وعدہ کر نا پڑے گا“۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا ”اسمارٹ فون کے ساتھ ایڈیشنل پولیس آفیسر پہلے رائے دہندگان کے شناختی ثبوت کی تصدیق کرتا ہے اور پھر اور انہیں فراہم کئے گئے فون میں ایک فوٹو ھینچتا ہے۔

یہ ایپ کسی بھی رائے دہندگان کے ساتھ موزوں پیگام کے ساتھ قائم کردہ میچ کی بنیاد پر توثیق کے نتائج ظاہر کرتا ہے۔اور پورے عمل کو صحیح طریقے سے خفیہ رکھتا ہے۔تاکہ وہ لوگ جن کے اعداد و شمار بیان کئے گئے ہیں،وہ گمنام ہی رہیں۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان پٹ فائلیں (انکرپٹڈلائیو ڈیٹا فوٹو) مقصد کے پورا ہونے کے بعد حذف ہو جاتی ہیں۔