Friday, March 29, 2024
Homesliderتلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے منوگوڑ جاتے ہوئے گرفتار

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے منوگوڑ جاتے ہوئے گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے جمعرات کو علی الصبح حیدرآباد کے مضافات میں اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ منوگوڑ اسمبلی حلقہ کی طرف جارہے تھے جہاں آج صبح رائے دہی  شروع ہوئی ہے ۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے غیر مقامی قائدین منگل کو انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد بھی حلقہ میں رہنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ آج صبح نلگنڈہ ضلع میں حلقہ کی طرف جانے کی کوشش کی۔

سنجے اور دیگر بی جے پی قائدین کے حیدرآباد میں پارٹی دفتر سے نکلنے کے بعد زبردست ڈرامہ ہوا۔ ملک پیٹ اور ونستھلی پورم میں پولیس کی طرف سے انہیں روکنے کی کوششوں کے باوجود وہ آگے بڑھ گئے۔آخر کار پولیس نے ان کے گاڑیوں کے قافلے کو حیدرآباد وجے واڑہ ہائی وے پر عبداللہ پورمیٹ میں روک لیا۔ بی جے پی لیڈروں اور پولس عہدیداروں کے درمیان ماحول گرما گر  م ہوا۔بی جے پی لیڈروں نے پولیس کی گرفتاری کی کوششوں کی مزاحمت کی تو کشیدگی پھیل گئی۔ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سنجے اور دیگر سڑک پر بیٹھ گئے۔ آخر کار پولیس نے سنجے کوگرفتار کر کے عبداللہ پورمیٹ تھانے منتقل کردیا۔

سنجے جو کہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، انہوں  نے الزام لگایا کہ انتخابی حکام اور پولیس ٹی آر ایس قائدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں جو رائے دہی  کے دن منوگوڑ میں رہے۔بی جے پی امیدوار کوماتیریڈی راجگوپال ریڈی نے بھی چہارشنبہ کی رات دیر گئے منوگوڑ میں احتجاج کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ٹی آر ایس کے تمام غیر مقامی قائدین کو باہر بھیج دیا جائے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتخابی عہدیدار ٹی آر ایس قائدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں جو ووٹروں کو ڈرا رہے ہیں۔بعد میں بی جے پی امیدوار نے چندور پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا۔ پولیس افسران کی جانب سے اس کی شکایت پرغور کرنے کی یقین دہانی کے بعد اس نے احتجاج ختم کردیا۔