Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ حکومت نے نئے مقام اور نئے طریقے سے یوم جمہوریہ تقریب...

تلنگانہ حکومت نے نئے مقام اور نئے طریقے سے یوم جمہوریہ تقریب منائی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ میں 71ویں یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی۔یہ تقریب بڑے ہی سادہ طریقے سے منائی گئی۔اور اس میں کافی تبدیلی لائی گئی۔نہ تو اسکول کے بچوں کے ذریعہ مارچ کیا اور نہ ہی مہمان کی طرف سے پریڈ کی سلامی لی گئی،اور نہ ہی کوئی ثقافتی تقریبات منعقد کی گئیں۔

پہلے یوم جمہوریہ کی تقریب سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوتی تھی،مگر اس بار شہر کے مرکز مین ریاستی اسمبلی سے متصل تاریخی عوامی پارک (پبلک گارڈن)میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ریاستی گورنر تاملیسائی سوندر راجن نے،وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ،ان کی کابینہ کے ساتھیوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔ گور نر کی حیثیت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ سوندر راجن کے لئے یہ پہلی یوم جمہوریہ تقریب تھی۔پہلے اس تقریب میں کم سے کم دو گھنٹے لگتے تھے،لیکن اس بار گورنر کی 25منٹ کی تقریر کے ساتھ ہی صرف 35 منٹ میں یہ تقریب ختم ہو گئی۔پریڈ میں صرف پانچ دستے شامل تھے۔

اس سے قبل یوم جمہوریہ کی تقریب حیدآباد کے چھٹویں نظام میر محبوب علی خان نے 1846 میں حیدرآباد کے سب سے قدیم پارک،پبلک گارڈن میں منعقد کی تھی۔یہ تقریب جوبلی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔جسے فن تعمیر کا ایک شاہکار مانا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے اس فیصلے کے بعد کے یوم آزادی،یوم جمہوریہ تقریب ایسی جگہ پر منعقد کی جائیں،جس سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو،تقریب کے مقام کو تبدیل کیا گیا۔سال 2014 میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد،راؤ نے یام آزادی کی پریڈ کے مقام کو تلنگانہ کے بھر پور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے پریڈ گراؤند سے تاریخی گولکنڈہ قلعہ منتقل کردیا تھا۔

یوم جمہوریہ پریڈ میں اس بار تلنگانہ اسپیشل پولیس،فوج اور ہندوستانی فضائیہ کی صرف پانچ ٹیمیں شامل تھیں۔جبکہ ماضی میں،گورنر پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے متعدد مقابلوں میں شامل پریڈ کا جائزہ لینے کے لئے ایک اوپن ٹاپ گاڑی میں کھڑے ہوتے تھے۔اور اس تقریب میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوتے تھے۔

ساتھ ہی مختلف سرکاری محکموں کی متعدد جھانکیاں بھی شامل رہتی تھیں۔ور مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء بھی حصہ لیتے تھے۔ریاستی گورنر نے اپنی تقریر میں کہا کہ تلنگانہ نے اپنے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں بے شمار چیلنجوں کا کامیابی سے سامنا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک قلیل مدت میں ریاست نے بہت سے شعبوں میں کامیابی حاصل کی اور پورے ملک کے لئے ایک مثال بن گئی۔