Sunday, June 8, 2025
Homesliderتلنگانہ حکومت کا نئے انداز میں کورونا بلیٹن جاری

تلنگانہ حکومت کا نئے انداز میں کورونا بلیٹن جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:  تلنگانہ حکومت نے اتوار سے کورونا کے نئے انداز میں پیش کرنا شروع کیا ہے۔روزانہ اموات،مرنے والوں کی تعداد کی تفصیلات پر مبنی یہ بلیٹن جاری کیاجاتا ہے تاہم اتوار سے نئے انداز میں یہ بلیٹن جاری کیاگیا ہے۔

ہفتہ کو ایک ہی دن میں ریاست میں 1593معاملات درج کئے گئے۔جملہ 15,654افراد کی جانچ کی گئی۔998افراد روبہ صحت ہوئے۔8افراد کی موت ہوئی اور ریاست کے بیشتر اسپتالوں میں 12,264افراد کا علاج کیاجارہا ہے۔اس بلیٹن میں ریاست کے اسپتالوں،بستروں کی تعداد،آئی سی یو میں زیرعلاج افراد کی تعداد،ونٹی لیٹرس کی تعداد کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس بلیٹن کو جامع بنانے کی حکومت کی جانب سے کوششیں کی گئی ہیں۔ضلع واری طورپر ان اسپتالوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ریاپڈ ٹسٹ کورونا کے کئے جارہے ہیں۔