Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ ریاست نے قومی سطح پر ”سوچھ درپن پروگرام“ میں پہلا مقام...

تلنگانہ ریاست نے قومی سطح پر ”سوچھ درپن پروگرام“ میں پہلا مقام حاصل کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : وزیر پنچایت راج ایررا بلی دیاکر راؤ کے مطابق،تلنگانہ ریاست نے قومی سطح پر ”سوچھ درپن پروگرام“ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور چھ اضلاع نے انعامات جیتے ہیں۔ وزیر نے عہدیداروں،ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی،مقامی رہنماؤں کی جانب سے سوچھ درپن پروگرام کو کامیاب بنانے اور قومی سطح پر متعدد انعامات جیتنے پر ان کی سراہنا کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز کے ایک سروے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ تلنگانہ ریاست اس اسکیم میں پہلے نمبر پر آئی ہے اور اس کے چھ اضلاع نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔وزیر نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤکی کاوشوں کو سراہا،جو ر اس بات کو یقینی بنانے میں لگے ہوئے ہیں کہ دیہاتی لوگ تعمیر شدہ بیت الخلاء تعمیر کریں اور صاف ستھرے ماحول کو بر قرار رکھیں۔

دیاکر راؤ نے کہا ”مرکز کے ذریعہ سروے کے تیسرے مرحلہ میں ریاست تلنگانہ ریاستوں کی فہرست میں سر فہرست رہی۔ہمیں اس پر فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت آبی وسائل نے اس سروے کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سروے کئے گئے 700اجلاع میں آٹھ اضلاع کو پہلا درجہ ملا ہے،جس میں صرف ریاست تلنگانہ کے چھ اضلاع شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ”یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہم سوچھ تلنگانہ اور ہریتا ہرم کے دیہاتوں میں بیداری پیدا کرنے اور کھلے میں رفاع حاجت کرنے سے گریز کر کے بیت الخلاء کے استعمال کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔

جو چھ اضلاع انعام حاصل کئے ہیں ان میں ورنگل اربن،جگتیال،کاما ریڈی،پیڈ ڈا پیلی،راجننا سیری سیلا اور کریم نگر شامل ہیں۔پروگرام کے تحت،ضلع نے بیت الخلاء،تعمیراتی دیکھ بھال اور استعمال،اور دیگر میں بہتر کارکردگی دکھائی۔