Wednesday, April 24, 2024
Homesliderتلنگانہ  شدید سردی کی  لپیٹ میں ، درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی...

تلنگانہ  شدید سردی کی  لپیٹ میں ، درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں سردی کی لہر کے ساتھ ریاست کے کچھ مقامات پر اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے جو فی الحال رواں موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے اور اس میں مزید گراوٹ کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے عادل آباد، کمورم بھیم آصف آباد، نرمل، منچیریال، جگتیال، راجنا سرسیلا، میدک اور سنگاریڈی اضلاع کے لیے آرنج کوڈ انتباہ  جاری کردیا ہے۔کمارم بھیم آصف آباد ضلع میں سرپور (یو) اتوار کو سب سے زیادہ سرد رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس رہا۔ سنگاریڈی کے ستوار میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے مطابق، ضلع کاماریڈی میں رام لکشمن پالے میں  درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس تک گرتا ہوا دیکھا گیا، اس کے بعد نیالکل (8.1 ڈگری سیلسیس)، مارپلے (8.2-ڈگری سیلسیس)، نیراڈیگونڈا (8.3-ڈگری سیلسیس)، کوٹ -ڈگری سیلسیس) اور بیلا (8.3 ڈگری سیلسیس) ریکارڈ کیا گیاہے ۔گریٹر حیدرآباد میں سب سے کم درجہ حرارت پٹن چیرو میں 11.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے  اور اس میں آئندہ دنوں میں کمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں گراوٹ کی وجہ شمالی اور شمال مشرقی ہندوستان سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کو قرار دیا۔حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں ہوا میں سردی دن کے وقت بھی محسوس کی گئی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق تلنگانہ کے شمالی اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2-4 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔اس نے اگلے دو دنوں کے دوران جنوبی اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی  کی ہے۔