Tuesday, April 22, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس نے ابتدائی بر تری حاصل...

تلنگانہ میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس نے ابتدائی بر تری حاصل کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہفتہ کے روزریاست تلنگانہ میں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات کی رائے شماری جاری ہے۔ حکمران تلنگانہ راشٹرسمیتی (ٹی آر ایس) نے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی برتری حاصل کر لی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن (ایس وی سی نے 9میونسپل کار پوریشنوں اور 120

بلدیاتی اداروں کے ووٹوں کی گنتی شروع کی۔متعدد  میونسپل وارڈوں میں ٹی آر ایس امیدوار آگے تھے۔

ایس ای سی حام کے مطابق،ووٹوں کی گنتی 134 مراکز پر کی گئی۔اس رائے شماری کے عمل کے لئے 10,000 سے زیادہ افسران مصروف عمل ہیں۔توقع ہے کہ شام تک تمام نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔چہار شنبہ کے روز 53.37 لاکھ ووٹروں میں سے 70 فیصٓد نے میونسپل کار پوریشنوں کے 325اور میونسپلٹیوں کے 2,727 کونسلرز منتخب کرنے کے لئے اپنا ووٹ دیا۔

میونسپل کارپوریشنوں میں کل 1,746 امیدوار میدان میں ہیں،جبکہ 11,099 امیدواروں نے میونسپلٹیوں کے لئے اپنی قسمت آزمائی۔بلدیات میں 77وارڈوں اور ایک وارڈ میں شامل ٹی آر ایس کے امیدوار متفقہ طور پر منتخب ہوئے مجبکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے ہیں۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور 10 دیگر شہری بلدیاتی اداروں (کا رپوریشنوں) کے لئے انتخابات نہیں ہوئے تھے،کیونکہ ان کی معیاد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

ٹی آر ایس،جس نے دسمبر 2018 میں ریاست میں دوبارہ اقتدار حاصل کیا تھا،شہری بلدی اداروں میں 90 فیصدشہری بلدیاتی اداروں کے جیتنے کا یقین ہے۔ جہاں،ٹی آر ایس نے تمام 3,052 میونسپلٹی وارڈوں کے لئے امیدوار کھڑے کئے ہیں،وہیں اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے بالترتیب 2,616 اور 2,313 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

الغرض حکمراں جماعت نے ابتدائی طور پر برتری حاصل کرلی ہے اور اسے اپنی کامیابی کا پورا یقین ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ ٹی آر ایس کا یہ یقین کامیابی میں بدلتا ہے۔یا نہیں۔