Wednesday, April 23, 2025
Homesliderتلنگانہ میں اسکولس کی کشادگی ، طلبہ کا ہجوم ، والدین کے...

تلنگانہ میں اسکولس کی کشادگی ، طلبہ کا ہجوم ، والدین کے چہروں پر خوشی اور خوف عیاں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں آج سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی ہے جس کے ساتھ ہی صبح کے اوقات میں گھما گھمی میں اضافہ ہونے کے علاوہ ٹریفک میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ تقریبا دس ماہ کے عرصے کے بعد اسکول واپسی کرنے والے طلباء کے چہروں پر خوشی کے احساسات  بھی نمایاں نظر  آئے تو دوسرے جانب کئی اسکولس کے سامنے اپنے بچوں کر لیکر آنے والے والدین کے چہروں پر امید اور خوف کے ملے جلے اثرات ظاہر ہورہے تھے ۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکولوں کو مارچ سے ہی بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد نئے تعلیمی سال کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا تھا اور طلبہ گھر پر ہی اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے علاوہ وہ رواں تعلیمی سال کے دوران تقریبا نصاب کو آن لائن ہی مکمل کرلیا  ہے اور آج سے وہ اپنی اسکول کی عمارت کی طرف رواں دواں نظر آئے  جس کے وجہ سے اسکولوں کے قریب  طلبہ اور اولیائے طلبہ کا ہجوم دیکھا گیا۔

ریاست تلنگانہ میں کرونا وائرس کے حالات پر قابو پانی اور ویکسین کے ایجاد کے بعد آج سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی ہے اور یہ نویں جماعت کے بعد سے آگے کے تعلیمی کلاس کے لیے ہے جب کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بھی آج سے کشادگی عمل میں آئی ہے۔اس موقع پر گلی محلوں کے اسکولوں کے علاوہ شہر کے بڑے اسکولوں کے سامنے بھی طلبہ کا ہجوم دیکھا گیا اور ایک عرصے کے بعد اسکول اور جماعت کے ساتھیوں سے ملاقات کے بعد طلباء کے چہروں پر خوشی کے اثرات واضح نظرآرہے تھے تو دوسری جانب اولیاء طلبہ کے چہروں پر انجانہ خوف بھی تھا۔

میڈیا نمائندے  سے خیال کرتے ہوئے والدین نے کہا کہ انہیں ایک جانب اسکولوں کی کشادگی سے زندگی معمول کی طرف آنے کی خوشی ہے تو دوسری جانب کورونا  کی وجہ سے ہم میں ایک قسم کا خوف بھی پایا جاتا ہے کیونکہ ایک عرصے کے بعد تمام طلباء پھر ایک مرتبہ جماعتوں میں جمع ہو رہے ہیں جس سے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں ۔ اسکول کی جانب سے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں جس میں طلبہ کے درمیان فاصلہ ،سینیٹائزر کا استعمال اور طلباء کے درجہ حرارت کا معائنہ وغیرہ شامل ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے پہلے ہی اسکولوں میں کورونا سے حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اور شرائط کو نافذ کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے تو دوسری جانب اسکول انتظامیہ کی جانب سے سے کمرہ جماعت کے علاوہ ہر مقام پرکورونا سے حفاظت کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔بہت سے اسکولوں میں پہلے ہفتے کے لیے صرف آدھے دن کا اسکول مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے سے نویں اور دسویں جماعت کے لیے مکمل اسکول دن کے نظام العمل کو نافذ کیا جائے گا۔