Thursday, April 25, 2024
Homesliderتلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ، امتحانی مراکز پر...

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ، امتحانی مراکز پر دوسال بعد طلبہ کا ہجوم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی ) کے امتحانات  کا آج  ہوا ہے اور کورونا بحران کے دو سال بعد امتحانی مراکز پر طلبہ کا ہجوم دیکھا گیا ۔ ایس ایس سی امتحانات کے لیے جملہ  5,09,275 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ امتحانات کا آغاز پہلی زبان کے پرچے سے ہوا۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن حکام نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرا سکول ایجوکیشن نے امتحانات کے انعقاد کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

ریاست بھر میں جملہ2,861 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام اضلاع میں اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام امتحانی مراکز میں کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی بددیانتی کو روکا جا سکے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو امتحان کے آخری دن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے حوالے کیا جائے گا۔ تقریباً 33,000 تفتیش کاروں کو خدمت میں لگایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بورڈ نے امتحانات کے انعقاد کی نگرانی کے لیے 140 فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔ اس سال امتحانات کے اوقات میں 30 منٹ کی توسیع کی گئی ہے۔ امتحانات صبح 9.30 سے ​​12.45 بجے تک ہوں گے۔

 یاد رہے کہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع کلکٹرس اور عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں نے امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں اور پولیس کے ساتھ جائزہ اجلاس  کیا ۔امتحانی مراکز پر طلبہ کا ہجو دیکھا گیا جو اپنے مراکز پر تقریباً ایک گھنٹہ پہلے ہی پہنچ گئے تھے ۔ طلبہ کو امتحان ہال میں داخل ہونے سے قبل مکمل جانچ کے بعد سے صرف پیڈ ، ہال ٹکٹ ،پانی کا بوتل ساتھ لیجانے کی اجازت دی گئی جبکہ طلبہ کو امتحان گاہ میں جوتے پہننے کی بھی اجازت نہیں دی گئی  ۔ ساز و سامان کے لئے استعمال ہونے والے بیاگس کو بھی باہر رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ طلبہ کی سہولت کےلئے آرٹی سی بسوں کی مفت  خدمات بھی فراہم کی گئی ہے ۔