Tuesday, April 22, 2025
Homesliderتلنگانہ میں دیوالی کی آتشبازی پر پابندی کا امکان نہیں

تلنگانہ میں دیوالی کی آتشبازی پر پابندی کا امکان نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ اب جبکہ  ملک بھر کی متعدد ریاستوں نے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں  اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی ہے  لیکن ایسا لگتا ہے کہ تلنگانہ میں آتش بازی کا سلسلہ بند نہیں رکھا جائے گا۔ دہلی ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، راجستھان ، سکم ، چندی گڑھ ، ہریانہ اور کرناٹک سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے پہلے ہی  پٹاخوں پر پابندی عائد کی تھی اور گزشتہ روز برہمومبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اس کی پیروی کی۔ اس پابندی کا اطلاق 30 نومبر تک ہوگا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ کے مطابق ،ابھی تک تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے پابندی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پٹاخے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں جن میں پلمونری مسائل ہوتے ہیں۔ تاہم  ہماری ریاست دیوالی کے موقع پر آتشبازی کی طرح نہیں دیکھتی ہے جو دوسرے کرتے ہیں۔ ہم اس معاملے میں مسلسل آگاہی پھیلاتے آرہے ہیں اور لوگ کافی مثبت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ ہم نے حکومت کو پابندی کی سفارش نہیں کی ہے  اور ابھی تک ایسا نہیں لگتا ہے کہ دیوالی کے موقع پر تلنگانہ میں پٹاخوں پر کوئی پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں  نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے بھی اس پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے ان شہروں میں پٹاخے جن میں ہوا کا معیار ناقص ہے۔ این جی ٹی نے ریاستوں سے یہ بھی کہا کہ وہ معتدل ہوا کے معیار والی ریاستوں کے لئے رہنما اصول جاری کرے ۔ غیر صحتمند زمرہ کے تحت آنے والی ریاستوں میں  آتش بازی  پر پابندی ہوگی۔

۔تلنگانہ میں پچھلے دنوں کورونا کے نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اور ماہرین صحت اس کے لئے عوام  کی لاپرواہی کو مورد الزام قرار دے رہے ہیں۔ جیسے ہی دیوالی قریب آ رہی ہے  حیدرآباد کے بازاروں میں ہجوم بڑ ھ رہا ہے۔  اور کوئی بھی فرد  معاشرتی فاصلہ نہیں رکھ رہا ہے ، یقینی طور پر بہت سارے ایسے لوگ بازاروں میں موجود ہیں جوماسک استعمال نہیں کر رہے ہیں ، یا دکان کے مالکان سے بات کرتے ہوئے اپنے نقاب کو نیچے کررہے ہیں ، جس سے ماسک کے مقصد فوت  ہورہے ہیں۔ حیدرآباد کے سب سے بڑے کورونا مرکز گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم راجہ راؤ نے  کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ کورونا ختم ہوگیا ہے ۔ لوگوں نے کچھ ماہ کے لئےہی  تمام اصولوں اور پابندیوں کی پیروی کی تاہم  اب یہ معمول کے مطابق لگتا ہے کہ لوگوں نے کورونا کو بھلادیا ہے ۔