Sunday, June 8, 2025
Homesliderتلنگانہ میں کوئی ایس ایس سی امتحانات نہیں ، دسویں جماعت کے...

تلنگانہ میں کوئی ایس ایس سی امتحانات نہیں ، دسویں جماعت کے طلباء کو ترقی دی جائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چلتے دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہ ہوپانے کی بناء پر وزیراعلی نے دسویں جماعت کے طلبہ کو اعلی جماعتوں کیلیے پرموٹ کرنیکا فیصلہ کیا ہے. وزیراعلی جناب کے چندرشیکھر راؤ نے آج یہاں پرگتی بھون میں ملک اور ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کے بارے میں ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ مذکورہ اجلاس میں وزیرتعلیم شریمتی سبیتا اندرا ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، اسپیشل چیف سکریٹری برائے تعلیم شریمتی چترا رامچندرن، پرنسپل سکریٹری – سی ایم او ایس نارسنگ راؤ، ڈائریکٹر – بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن شری ستیہ نارائن ریڈی، اسپیشل سکریٹری سی ایم او شری راج شیکھر، او ایس ڈی ٹو سی ایم دیسپتھی سرینواس، سی ایم سکریٹری بھوپال ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔

ریاست میں سال حال دسویں جماعت کے طلبہ کی جملہ تعداد 5,34,903 ہے۔ دسویں جماعت کے جملہ مضامین کی تعداد 6 ہے جس کیلیے 11 پیپرز پر مشتمل امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں جن میں سے دو مضامین کے تین پیپرز پر مشتمل امتحانات کا پیشتر ہی انعقاد عمل میں لایا جاچکاتھا. ایسے میں ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے تھے۔ ان ملتوی کردہ امتحانات سے متعلق فیصلہ لینے کے لئے وزیراعلی نے آج یہاں ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ مذکورہ اجلاس میں دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق ملک بھر میں مختلف ریاستوں کی جانب سے اختیار کردہ طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا اور ریاست تلنگانہ میں کیا حکمت عملی اختیار کی جانی چاہئے اس پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاست میں اختیار کی جانیوالی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

وزیراعلی نے اعلان کیاکہ طلبہ کو اپنےاسکول میں منعقد شدنی انٹرنل اسیسمنٹ ٹیسٹ میں حاصل کردہ نشانات کی اساس پر اعلی جماعتوں میں ترقی دی جائیگی۔ مزید یہ کہ مستقبل میں ریاست کو درپیش صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈگری، پی جی اور دیگر امتحانات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ لیا جائیگا.