Sunday, June 8, 2025
Homesliderتلنگانہ میں کورونا مریضوں کی صحت یابی اطمینان بخش

تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی صحت یابی اطمینان بخش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایک جانب جہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے تو دوسری جانب  وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی اطمینان بخش ہے ۔ گزشتہ ہ ہفتے کے دوران تلنگانہ میں 1.24 لاکھ افراد ایسے ریکارڈ ہوئے جو کہ کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں  اتوار تک 37 لاکھ افراد صحت یاب  ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے معاملے کی طرح  چند مثالیں بھی موجود ہیں  جہاںصحت یاب افراد صحت سے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد دوبارہ دواخانے سے رجوع  ہوئے ہیں ۔وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کے بعد مریض تھکاوٹ ، جسم میں درد ، کھانسی ، گلے کی سوزش ، سانس لینے میں دشواری وغیرہ سمیت مختلف مسائل کی شکایت کرتا ہے ۔کوویڈ سے وابستہ تمام مریضوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لئے جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے تاکہ صحت یاب افراد کو بھی اس وبا سے دوبارہ متاثر ہونے سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

وزارت صحت نے صحت یاب افراد کو انتہائی احتیاط برتنے اور حفاظتی تدابیر کو بہتر بنانے اور صحت مند طرز زندگی گزارنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سفارش کی ہے۔ ریاست کے اعلی صحت عامہ کے عہدیداروں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد افراد کو انتہائی محتاط رہنا چاہئے۔

صحت یاب ہونے والے افراد کو بنیادی صحت پر توجہ دینی ہوگی جس کا مطلب ہے کہ ڈاکٹر کے ذریعہ دی گئی دواؤں کو استعمال کرنے کے علاوہ ، معمولی لیکن پابندی کے ساتھ  روزانہ ورزش کرنا ، یوگا کرنے کے علاوہ متوازن غذا اپنانا ہوگا۔علاوہ ازیں  دواخانے سے گھر لوٹنے والے کورونا کے مریضوں کو صحت کے اعلیٰ عہدیدار اور وزارت نے مشورہ دیا ہےکہ وہ  اپنے کورونا  تجربات دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بانٹیں تاکہ ان میں بھی  بیداری پیدا  ہوسکے  اور خدشات اور وہم کو دور کیا جاسکے ۔