Thursday, June 12, 2025
Homesliderتلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2012نئے معاملات درج کئے گئے

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2012نئے معاملات درج کئے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

      حیدرآباد: تلنگانہ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 2012نئے معاملات درج کئے گئے۔اس طرح ریاست میں اس انفکشن کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 70,958ہوگئی ہے۔گذشتہ روز13افراد کی موت اس سے ہوگئی۔ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 576ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے 21,118معائنے کئے اور2012معاملات درج کئے۔ڈائرکٹر صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات 70,958ہوگئی ہے۔جملہ 1139افراد روبہ صحت ہوگئے جن کو ریاست کے مختلف اسپتالوں سے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس طرح روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 50,814ہوگئی ہے۔عہدیدارو نے کہا کہ ریاست میں 19,568سرگرم کورونا کے معاملات ہیں۔اس بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا کے 532نئے معاملات درج کئے گئے۔میڑچل ملکاجگری میں 198،رنگاریڈی ضلع میں 188,ورنگل اربن ضلع میں 127،کھمم ضلع میں 97،سنگاریڈی ضلع میں 89،نظام آباد ضلع میں 83،نلگنڈہ ضلع میں 49،پداپلی ضلع میں 41،محبوب نگر ضلع میں 51،جوگولامباگدوال ضلع میں 48،جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں 46،بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں 58،کریم نگر ضلع میں 41 اور کاماریڈی ضلع میں 75معاملات درج کئے گئے۔