حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا وبا کے معاملات میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔6ہفتے پہلے یہ وبا صرف جی ایچ ایم علاقہ اور اس کے اطراف کے اضلاع تک محدود تھی تاہم اب یہ اضلاع میں بھی پھیلتی جارہی ہے۔محکمہ صحت نے پہلے ہی وائرس والے 270زونس کی نشاندہی کی ہے۔یہ ایک تشویش کی بات ہے کہ تلنگانہ میں کورونا کے معاملات روزانہ 1800تا2000درج کئے جارہے ہیں۔اضلاع میں یہ تعداد 1300تا1400ہے۔اگر اس وبا کو اس مرحلہ میں ہی نہیں روکا گیا تو تشویش اس بات کی ہے کہ آئندہ تین تا چار ہفتوں میں اس کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
حیدرآباد میں برسرخدمت کئی افراد اپنے آبائی مقامات کوروانہ ہورہے ہیں تاکہ کورونا سے بچاجاسکے۔اضلاع میں کوویڈ کی جانچ کے مراکز کی تفصیل اس طرح ہے۔عادل آباد3،بھدرادری کوتہ گوڑم6،جگتیال3،جنگاوں ایک، جئے شنکر بھوپال پلی 2،مُلگ4،جوگولامباگدوال2،