حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1610نئے معاملات درج کئے گئے۔ڈائرکٹر صحت عامہ و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کل شب تک 1610نئے معاملات درج کئے گئے۔اس طرح جملہ معاملات کی تعداد بڑھ کر 57142ہوگئی۔اس وبا سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9افراد کی موت ہوئی ہے۔
کوویڈ19سے تاحال 480اموات ہوئی ہیں اور 803افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔اس طرح روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر40909ہوگئی ہے۔اس بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی علاقہ میں 531 نئے معاملات درج کئے گئے۔ضلع کریم نگر میں 48،جوگولامبا گدوال میں 340،کھمم میں 26،محبوب نگر میں 23،میڑچل ملکاجگری میں 113،جئے شنکر بھوپال پلی میں 20،مُلگ میں 32،نلگنڈہ میں 26،نظام آباد میں 58،رنگاریڈی میں 172،ورنگل اربن میں 152،ورنگل رورل میں 25،سنگاریڈی میں 74اورسوریہ پیٹ میں 35نئے معاملات درج کئے گئے۔