حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1764نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس طرح ریاست میں جملہ معاملات کی تعداد 58,906تک جاپہنچی ہے۔12افراد کی موت ہوئی ہے۔ریاست میں اموات کی تعداد 492ہوگئی ہے۔ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق 3,97,939نمونوں کی جانچ کی گئی۔43,751افراد روبہ صحت ہوگئے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 14,663ہے۔گذشتہ روز18,858نمونوں کی جانچ کی گئی اور 1764نئے معاملات درج کئے گئے۔ان میں 66فیصد مرد ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد خواتین کے مقابلہ زیادہ ہے۔اس بلیٹن کے مطابق 509نئے معاملات جی ایچ ایم سی علاقہ میں درج کئے گئے ہیں۔ضلع نلگنڈہ میں 51،نظام آباد میں 47،محبوب نگر میں 47،پداپلی میں 44،ورنگل رورل میں 41،سوریہ پیٹ میں 38،میڑچل میں 158،رنگاریڈی میں 147،ورنگل اربن میں 138،سنگاریڈی میں 89 اور کھمم میں 69نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔