حیدرآباد: تلنگانہ میں اتوار کو کورونا کے 1918نئے معاملات اور دس اموات درج کی گئی ہیں۔ اس طرح ریاست میں اس وبا کے معاملات کی جملہ تعداد بڑھ کر 66,677ہوگئی ہے۔دس افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس طرح ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر540ہوگئی ہے۔محکمہ صحت عامہ و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہاگیا کہ اس تلگوریاست میں 18,547سرگرم معاملات درج کئے گئے ہیں۔1088افراد روبہ صحت ہوکر ریاست کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
اس طرح ریاست میں اب تک 47,590افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔اس بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی علاقہ میں 517نئے معاملات درج کئے گئے ہیں،نظام آباد میں 131،محبوب نگر میں 47،میڑچل میں 146،رنگاریڈی میں 181،ورنگل اربن میں 138،سنگاریڈی میں 89، کھمم میں معاملات درج کئے گئے ہیں۔