Wednesday, April 23, 2025
Homesliderتلنگانہ میں 24 مارچ سے اسکولس بند

تلنگانہ میں 24 مارچ سے اسکولس بند

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ میں چہارشنبہ بتاریخ 24 مارچ سے سوائے میڈیکل کالجوں کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اور تعلیمی ادارے عارضی طور پر لیکن غیر معینہ مدت کےلئے بند رہیں گے ۔ویسے بھی گزشتہ چند دنوں سے اس بات کا خدشہ پایا جارہا تھا کہ حکومت کسی بھی دن اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کرسکتی ہے کیونکہ تلنگانہ کے کئی اقامتی اور روایتی اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں آرہی تھی ۔ اس کے علاوہ پڑوسی ریاستوں میں کورونا معاملات میں اضافہ نے بھی ان خدشات کو تقویت دے دی تھی کہ عنقریب اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا  جائے گا۔
تفصیلات کے بموجب ریاست تلنگانہ میں بھی کوروناوائرس وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طورپر غیر معینہ مدت کیلئے بند کردئیے جانے کا آج  تلنگانہ  کی ریاستی وزیر تعلیم پی۔ سبیتا اندرا ریڈی نے اعلان کیا ہے۔

لیکن ریاست میں موجود تمام میڈیکل کالجس میں تعلیم حسب معمول جاری رہے گی ۔ علاوہ ازیں  وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کیلئے آن لائن تعلیم کا نظم بدستور جاری رکھا جائے گا۔اسمبلی میں اس اعلان سے قبل وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے چیف منسٹر  کے سی آر سے اس سلسلہ میں ملاقات کرنے کے بعد ہی یہ اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں سرکاری اسکولس اور ہاسٹلوں میں بڑی تعداد میں طلبہ اساتذہ  اور غیر تدریسی عملہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یادر ہے کہ ریاست حکومت نے تلنگانہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے  اور معاملات میں کمی کے پیش نظر پہلے 9 ویں اور10 ویں جماعت کو طلبہ کو اسکولوں میں طلب کیا کیا تھا جس کے بعد 6ویں تا 8 ویں جماعت کے طلبہ کو طلب کرنے بعد اسکولوں میں بہار واپس لوٹ آئی تھی لیکن اب مختلف ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ اور تلنگانہ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد بند کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔