Thursday, April 24, 2025
Homesliderتلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک ”اسپیک آف تلنگانہ“کا آغازکیا

تلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک ”اسپیک آف تلنگانہ“کا آغازکیا

- Advertisement -
- Advertisement -

:حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس یونٹ نے آن لائن تحریک ”اسپیک آف تلنگانہ“کا آغازکیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تحریک میں طلبہ،بے روزگاروں،اساتذہ،دانشوروں اور تاجروں کو شامل کریں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس جیسے فیس بک،ٹوئیٹر،انسٹاگرام،یوٹیوٹ، واٹس اپ اورٹیلی گرام کے ذریعہ عوام میں بیداری پیداکریں۔انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ چھوٹے تاجرین،مزدوروں،کسانوں اوردانشوروں کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں جن کو نظرانداز کردیاگیا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ عوام کے مختلف مطالبات پر حکومت پر دباو میں اضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے علاج کو آروگیہ شری کے تحت لایاجائے۔ساتھ ہی کورونا کے معائنوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ  پرائیویٹ اسپتالوں میں لی جانے والی رقم کو باقاعدہ بنایاجائے۔ساتھ ہی ان اسپتالوں کے 50فیصد بستروں کو حکومت کے کنٹرول میں لایاجائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ونٹی لیٹرس اور آکسیجن کی سہولت میں مزید بہتری پیداکی جائے۔کورونا سے مرنے والے افراد کے ہر خاندان کو دس لاکھ روپئے دیئے جائیں۔انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ میڈیکل،سینی ٹیشن اور پولیس ملازمین جو کورونا سے لڑائی لڑتے ہوئے موت کی نیند سوگئے کے خاندان کو فی کس 50لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیاجائے۔