Wednesday, April 23, 2025
Homesliderتلنگانہ کو ہندوستان انوویشن انڈیکس میں چوتھا مقام

تلنگانہ کو ہندوستان انوویشن انڈیکس میں چوتھا مقام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ جو ملک میں سب سے نئی ریاست ہے جو صرف سات سال پہلے وجود میں آئی ہے  لیکن اس نے تمام بڑے اور زیادہ اہم  ریاستوں کو مات دی ہے۔ مختلف محاذوں پر تلنگانہ کے شاندار ترقی کی تازہ ترین مثال اس کی درجہ بندی ہے  جیسا کہ اسے  کارکردگی میں چوتھا مقام ملا ہے  ۔ اہم ریاستوں کے زمرے کے تحت نیتی آیوگ کے ذریعہ جاری کردہ ہندوستان انوویشن انڈیکس رپورٹ میں تلنگانہ ریاست نے کئی اہم ریاستوں کو مات دیتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے ۔

انڈیا انوویشن انڈیکس نیتی آیوگ ممبر ڈاکٹر وی کے سرسوت نے کہا ہے کہ ملک کے اختراع منظرنامے کو قومی سطح پر پیش کرتا ہے اورریاستوں کی جدید صلاحیتوں کی ترجمانی کرتا ہے ، جس میں ان کی طاقتوں کو اجاگرکیا جاتا ہے اس کے علاوہ ریاستوں کی کی کمزوریوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے تاکہ ان کی اصلاح کی جاسکے ۔

ڈاکٹر سراسوت نے اس رپورٹ کے حوالے سے کہایہ انڈیکس ریاستوں کو ان شعبوں کی نشاندہی کرنے میں اور ان کی صلاحیتوں کا اندازہ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جو جدت طرازی سے چلنے والی تجارتی صلاحیت کی ترقی کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کو راغب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدت طرازی انڈیکس پانچ ستونوں پر مبنی ہے – انسانی سرمائے ، سرمایہ کاری ، علم کارکنان ، کاروباری ماحول اور حفاظت اور قانونی ماحول۔ اسکے علاوہ دو مظاہروں کے لحاظ سے دو اہم  ستون علم کی پیداواراورعلم کا پھیلاؤ ہیں ۔گذشتہ سات سال میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی سربراہی میں ریاست صحیح سمت میں گامزن ہے ، ان سات پیمانوں میں تلنگانہ کی جانب سے  حاصل کی جانے والی درجہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست صحیح سمت گامزن ہے ۔