Wednesday, April 23, 2025
Homesliderتلنگانہ کی سکریٹریٹ کی تقریبا تمام قدیم عمارتوں کے انہدام کاکام مکمل

تلنگانہ کی سکریٹریٹ کی تقریبا تمام قدیم عمارتوں کے انہدام کاکام مکمل

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: تلنگانہ کی سکریٹریٹ کی تقریبا تمام قدیم عمارتوں کے انہدام کاکام مکمل ہوگیا ہے۔جے اور ایل بلاکس کے سوا دیگر عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔عہدیداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کام بھی اندرون ایک یا دو دن مکمل کرلیاجائے گا۔سکریٹریٹ کی قدیم عمارتیں جو کبھی حیدرآباد ریاست اور بعد ازاں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد نظم ونسق کا مرکز ہوا کرتی تھیں،کو موجودہ تلنگانہ حکومت منہدم کررہی ہے جس کا دعوی ہے کہ ان قدیم عمارتوں میں سہولیات کی کمی ہے۔یہ عمارتیں نظام حیدرآباد کے دور میں تعمیر کی گئی تھیں۔حکومت چاہتی ہے کہ ان کی جگہ عصری عمارتوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے اور وزیراعلی نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا۔