نرمل: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسر منڈل مرکز میں تاجرین کی جانب سے اپنے طورپر 8دن کے لئے اپنے طورپر لاک ڈاون نافذ کیاگیا ہے۔گرام پنچایت کے عہدیداروں نے اس خصوص میں فیصلہ کیا ہے۔باسر کے قریب مہاراشٹر کے دھرم آباد، تلنگانہ کے نظام آباد میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاک ڈاون کے دوران تمام قسم کی دکانات،تجارتی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔گرام پنچایت نے اس فیصلہ کے سلسلہ میں قرارداد منظور کی ہے۔شراب کی دکانات کے ماسوا تمام دیگر ضروری اشیا،کرانہ کی دکانات صبح 6بجے سے 11بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔گرام پنچایت کے عہدیداروں نے تمام افراد اورنوجوانوں سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔