حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پرائیویٹ میڈیکل کالجس اور ستواہنا یونیورسٹی کی جانب سے الگ تھلگ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا سے متاثر افراد کا علاج کیاجاسکے۔گورنمنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال میں 100بستر ہیں جبکہ ستوانا یونیورسٹی نے 400بستروں کی سہولت فراہم کی ہے اور پرتیما میڈیکل کالج نے 50بستروں کی سہولت فراہم کی ہے۔اس نے 25آکسیجن والے بستر تیار کئے ہیں اور 27آئی سی یو بستر کا انتظام کیا ہے تاکہ کوویڈ کے مریضوں کو 24گھنٹے طبی امداد فراہم کی جاسکے۔اسی دوران لوگ، تاجرین اور تجارتی ادارے ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کریم نگر شہر، جمی کنٹہ،حضورنگر میں رضاکارانہ طور پر لاک ڈاون نافذ کرچکے ہیں۔