Sunday, June 8, 2025
Homesliderتلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے آئی ٹی کو انٹلی جنٹ...

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے آئی ٹی کو انٹلی جنٹ ٹکنالوجی سے تعبیر کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کریم نگر: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے توثیق کی ہے کہ ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ،آئی ٹی کے شعبہ میں دوسری بڑی ریاست بن گئی ہے۔انہوں نے کریم نگر ضلع میں 34کروڑروپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ آئی ٹی ہب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے آئی ٹی ٹاور کے لئے منتخب کمپنیوں کو سرٹیفکیٹس حوالے کئے۔

انہوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی اس وقت لوگوں کے دلوں میں آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی پر کئی شکوک وشبہات تھے۔اس بات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہ اس وقت آئی ٹی کی برآمدات کافی کم تھیں،انہوں نے کہا ”ہم نے پانچ سال میں اس میں دگنا اضافہ کا نشانہ رکھا اوراب آئی ٹی کی برآمدات 1.28لاکھ کروڑروپئے تک جاپہنچی ہیں“۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئی ٹی کا تعارف بتدریج بدل رہا ہے۔وزیر موصوف نے آئی ٹی کو انٹلی جنٹ ٹکنالوجی سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ،کورونا کی روک تھام میں اہم رول اداکررہا ہے۔ہم آرٹیفیشل انٹلی جنس(مصنوعی ذہانت)سے استفادہ کے ذریعہ ان لوگوں کا پتہ چلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہوں نے ماسک نہیں پہناہے۔انہوں نے کہاکہ مسابقتی دنیا میں نئی مہارت اور تکنیک کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔