حیدرآباد۔ تلنگانہ میں چاول کی پیداوار میں مستقل اضافہ ہورہا ہے جس کےبعد ریاست نے چاول کی برآمدات پر بھی توجہ دینا شروع کردیا ہے ۔ تلنگانہ میں گھریلو چاول کی مختلف اقسام سونا جوکم گلائسیمک انڈیکس رکھنے کے لئے جانا جاتا ہے اس چاول کو اب کویت میں خریدار مل گئے ہیں اور 24ہزار کلوگرام (24 ٹن) کی پہلی کھیپ کو بیفاچ ذیابیطس وائٹ رائس کے نام سے بھیجا گیا ہے۔
پروفیسر جیا شنکر تلنگانہ اسٹیٹ زرعی یونیورسٹی (پی جے ٹی ایس اے یو) کے مارکیٹنگ پارٹنر ، بیفاچ 4 ایکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر، راجیش شراف کے مطابق آنے والے دو مہینوں میں کم از کم پانچ مزیدکنٹینر بھیجے جائیں گے ، جس نے چاول کی نئی قسم (آر این آر 15048) جاری کی ۔
بیفاچ تلنگانہ سونا چاول کواپنے مارکیٹنگ نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے فروخت کرتا ہے۔ راجیش نے مزید کہا ہے کہ ہم نے کویت میں ایک بڑے تقسیم کار کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور اس کے تحت رواں سال مارچ کے آخر تک تقریبا 200 ٹن تلنگانہ سونا چاول لینے کا عہدکیا ہے جبکہ اب تک 24 ٹن سونا چاول بھیج دیا گیا ہے۔
بیفاچ کے تقریباً ایک لاکھ گاہک ہیں اور ان میں سے بہت سے صارفین کی جانب سے تلنگانہ کے سونا چاول کی مانگ ہے۔ اس سال مارچ کے اختتام تک تلنگانہ کی فروخت 80000 سے100000 کلوگرام تک ہوگی۔ برآمدات بھی اسی مقدار میں تقریبا شامل ہو رہی ہیں۔ اس نے پہلے مرحلے میں تقریبا200 ٹن فروخت کیا ہے۔ توقع ہے کہ مارچ تک کل برآمدات300 ٹن ہوجائے گی۔ بیفاچ نلگنڈہ ، میرالاگوڈا اور ریاست کے دیگر مقامات پر کاشتکاروں سے خریداری کرتے ہیں جو چاول کی کاشت کے لئے مشہور ہیں۔ یہ ہندوستان بھر میں 200 ڈیلروں کی خدمات حاصل کئے ہوئے ہیں۔