حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تلنگانہ سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام پر لگائی گئی روک میں ایک دن کی توسیع کردی۔پی ایل وشویشور راو نے عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرتے ہوئے عدالت سے انہدامی کارروائی پر روک لگانے کی خواہش کی تھی اور سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام کے لئے ماحولیاتی منظوری کی خواہش کی تھی۔آج بنچ نے پی سی بی اور ریاستی ماحولیاتی اتھاریٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ہائی کورٹ نے ریمارک کیا کہ ان رپورٹس کو راست جواب دیئے بغیر ہوشیاری کے ساتھ تیار کیاگیا ہے۔
ہائی کورٹ نے انہدام کے لئے ماحولیاتی منظوری کی ضرورت ہے یانہیں؟اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ان کو مرکزی وزارت ماحولیات سے اس خصوص میں کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔انہوں نے عدالت سے ان کو پیر تک کا وقت دینے کی خواہش کی۔بنچ نے خیال ظاہر کیا کہ اس مرحلہ پر مرکزی حکومت کا ردعمل کافی اہم ہے۔عدالت نے اس معاملہ کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔