حیدرآباد میں جعلی نمبر پلیٹوں میں اضافے سے عوام پریشان
حیدرآباد: شہر میں متعدد گاڑیوں کے مالکان شکایات کررہے ہیں کہ کسی اور فرد کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا چالان وہ ادا کر رہے ہیں کیونکہ دھوکہ دینے والا افراد ان کی گاڑی کا نمبر کسی اور گاڑی کے ساتھ استعمال کررہے ہیں۔بہت سے لوگ اب اپنی شکایات کو رجسٹر کرنے کے لئے ٹویٹر اور فیس بک کا استعمال کررہے ہیں اور ٹریفک پولیس سے رابطہ کررہے ہیں اور اپنے اندراج نمبروں کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا کچھ شکایت دہندگان کے مسائل حل ہوگئے ، کچھ اور لوگ بار بار حکام کے ساتھ اپنا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔
ایک گاڑی مالک آشیش کمار نے سائبر آباد پولیس کو شکایت کی کہ اس کی گاڑی پر 6 چالانات جاری کیے گئے ہیں جبکہ خلاف ورزیوں کا ملزم کوئی اور ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ نمبر TS07GX2536 والی میری گاڑی بھوری رنگ کی ہونڈا شائن ہے لیکن مجھے اس نمبر پر نیلے رنگ میں ایک اور موٹر سائیکل کے چالان موصول ہوا ہے ۔ میں نے اس دھوکہ دہی کے متعلق متعدد شکایات کی لیکن پولیس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
ایک اور گاڑی کے مالک رگھوویر نے شکایت کی ہے کہ وہ ایکٹاوا سکوٹر کا مالک ہے ، لیکن اسے دوسرے موٹر سائیکل کے چالان کے ٹیکسٹ میسج مل رہے تھے۔تفصیلات حاصل کی گئی تو پتہ چلا کہ چالان پر تصویر ایک موٹر سائیکل کی ہے جس پر میرے اسکوٹر کا نمبر ہے۔ انہوں نے سائبر آباد ٹریفک پولیس پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے معاملات تک جلد یکسوئی کرے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک این آر آئی جو فروری میں ہی امریکہ سے شہر پہنچا ہے اس نے بھی شکایت کی ہے کہ اس کی موٹرسائیکل گھر میں بند تھی اور کوئی اسے استعمال بھی نہیں کررہا تھا لیکن اسے ٹریفک چالان جاری کیا گیا ۔ ایک اور گاڑی کے مالک داسری پروین کمار نے اپنے معاملے کی دوبارہ توثیق کی درخواست کے ساتھ پولیس سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا 11جون کو میں حیدرآباد میں ہی تھا لیکن ٹریفک پولیس نے یادادری میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر میری گاڑی پر چالان جاری کیا۔ ، گاڑی میری نہیں ہے اور نہ ہی میں وہ شخص ہوں جو تصویر میں دیکھا گیا ہے۔
ایک اور معاملے میں محمد توصیف نے حیدرآباد ٹریفک پولیس سے رجوع کیا کہ اس کے پاس نامپلی کورٹ میں ٹریفک کی خلاف ورزی کے الزام میں پہلے ہی 700 روپے کا چالان تھا۔میں نے چالان ادا کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے ویب سائٹ سے اس خلاف ورزی کو دورکردیا۔ تاہم اب ویب سائٹ پر وہی چالان دکھ رہا ہے۔حیدرآباد کے کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ جعلی رجسٹریشن نمبر استعمال کرنے والے افراد کے خلاف سٹی پولیس خصوصی مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا خاطیوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ٹریفک حکام نے کہا کہ اگر کوئی غلط چالان جاری کیے جانے کے بارے میں ہمارے نوٹس میں لاتا ہے تو ، ہم شواہد طلب کرنے کے بعد اس مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ وہ روزانہ سینکڑوں ای چالان جاری کرتے ہیں اوربعض اوقات غلطیوں کی تعداد میں اس لئے اضافہ ہوتا ہے کیونکہ نمبرات درج کرتے وقت غلط نمبر دب جاتا ہے اور اسے واقعات حکام کے علم میں لایا جائے تو فوری طور پر اس کی یکسوئی کی جاتی ہے۔