ایودھیا: تہواروں کا سیزن اور رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے پر عدالت کے آئندہ فیصلے کے پیش نظر،ایودھیا سیکیوریٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں،اضافی فورس کو متحرک کیا گیا ہے۔دس اضافی کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اضافی دستوں کے لئے ممکنہ رہائش کی شناخت شروع کردی ہے۔مقامی گیسٹ ہاؤسز،”دھرم شالہ“،اسکولوں اور کالجوں کو افواج کے قیام کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔
دیوالی کے موقع پر ریاستی حکومت کے زیر اہتمام تین روزہ ”دیپ اتسو“ پروگرام،منعقد کیا جا ئے گا جس میں کافی تعداد میں عوام کی شرکت ہوگی۔ضلعی پولیس اور مقامی انٹلیجینس یونٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز،دھرم شالوں،لاجزکی جانچ شروع کریں۔
رام جنم بھومی تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نومبر میں بھی متوقع ہے اور مقامی انتظامیہ سیکیوریٹی کے نظام کے ساتھ کوئی غفلت نہیں کر ناچاہتا۔