نئی دہلی۔ عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی فراہمی میں رکاوٹ سے پیداوارمتاثر ہونے کے سبب اس سال اکتوبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 5.33 فیصد کی کمی نے ہندوستان کی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لئے تہواروں کا سیزن پھیکابنادیا۔ آٹوموبائل ڈیلرزکی اسوسی ایشن فاڈا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2021 میں مقامی مارکیٹ میں 13,64,526 گاڑیوں کی فروخت ہوئی، جواکتوبر 2020 کی 14,41,299 یونٹس کے مقابلے5.33 فیصدکم ہے ۔ تاہم سال2019 کے اسی مہینے کے مقابلے میں یہ گراوٹ کافی کم ہے ۔ اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 26.64 کی کمی ہوئی ہوئی تھی۔
زیرجائزہ مدت میں خانگی گاڑیوںکی فروخت 2,57,756 کے مقابلے 11.38 فیصد کم ہوکر228431 یونٹ رہ گئی۔ اس طرح ٹریکٹرکی فروخت میں20.78 فیصدکی گراوٹ درج کی گئی اور یہ55874 سے کم ہوکر 44,262 یونٹس ہوگئی۔ دو پہیوں کی گاڑیوں کی فروخت بھی 10,60,337 کے مقابلے میں6.07 فیصدکم ہوکر 9,96,024 یونٹ رہ گئی۔وہیں تین پہیہ کی گاڑیوں کی فروخت نے73.93 فیصدکی چھلانگ لگائی اور یہ22467 سے بڑھکر39077 یونٹس تک پہنچ گئی۔ تجارتی گاڑیوں کی فروخت اس مدت کے دوران 26.45 فیصد بڑھ کر44,865 کے مقابلے 56,732 یونٹس تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ہلکی کمرشل گاڑیوں (ایل سی وی) کی فروخت4.04 فیصد بڑھکر32,835 سے34,162 ، درمیانی کمرشل گاڑیوں (ایم سی وی)کی2051 سے80.11 فیصد بڑھ کر3694 اورہیوی کمرشل گاڑیوں (ایچ سی وی) کی 7163 سے 121.61 فیصد کی چھلانگ لگاکر کی 15874 اوردیگر گاڑیوں کی فروخت 2816 سے 6.61 فیصد بڑھ کر 3002 یونٹ ہوگئی۔ فاڈا نے مزید کہا ہے کہ اس سال42 دنوں کے تہواری سیزن میں گاڑیوں کی فروخت کو18.21 فیصد کاجھٹکا لگاہے اوریہ 2556335 سے کم ہوکر2090893 یونٹس رہ گئی۔ اس دوران خانگی گاڑیوں کی فروخت 4,39,564 کے مقابلے میں26.17 فیصدکم ہوکر3,24,542 یونٹس پرآگئی۔