Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگتیس ہزار فٹ کی اونچائی پر گاندھی جینتی لیکن کئی پراجکٹ ہنوز...

تیس ہزار فٹ کی اونچائی پر گاندھی جینتی لیکن کئی پراجکٹ ہنوز نامکمل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔  ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایرلائنس کے جوائنٹ وینچر طیارہ خدمات فراہم کرانے والی کمپنی وستارا 2اکتوبرکو 30 ہزار فٹ کی اونچائی پر مسافروں سے سماجی تبدیلی کے بارے میں مشورے لیکر کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کا 150واں یوم پیدائش منائے گی۔

ایرلائنز نے کہا کہ 2 اکٹوبر کو اس کی چنندہ پروازوں میں بی دی چیز ایٹ 30,000 فٹ مہم کے تحت مسافروں سے پوسٹ کارڈ پر اس سماجی تبدیلی کے بارے میں لکھنے کے لئے کہا جائے گا جو ان کے دل کے قریب ہے ۔ کوچی میں واقع غیرسرکاری تنظیم لیٹر فارمس کے تعاون سے یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔

دہلی اور بنگلورو، چینائی،کولکتہ اور ممبئی کے درمیان کی 8 پروازوں پر اس مہم کے ذریعہ باپو کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔ ان پروازوں کے مسافروں کے لئے مہم میں حصہ لینا اختیار ی ہوگا۔ ایک جانب تیس ہزار کی بلندی پر گاندھی جینتی منانے کا پروگرام ہورہا ہے لیکن دوسری جانب کئی پروجکٹس عدم تکمیل کا شکار ہیں۔

 بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی بھر ہندی کے لئے لڑتے رہے لیکن گزشتہ10 سال سے گاندھی وانگمیہ ہندی میں دستیاب نہیں ہے اور ان کے 150 ویں جینتی سال میں اس کی دوبارہ اشاعت نہیں ہو پائی۔

اس دوران 100 جلدوں میں انگریزی میں شائع گاندھی وانگمیہ کی ڈی وی ڈی بھی آ گئی اور تمام سیٹ پین ڈرائیو میں بھی دستیاب ہے لیکن ہندی میں یہ آج تک دستیاب نہیں ہو پایا۔ اتنا ہی نہیں ساہتیہ اکیڈمی کے سابق صدر وشوناتھ تواری کی ادارت میں گاندھی جی پر ہندوستانی زبانوں میں لکھے گئے معروف و مشہور شخصیات کی یادداشتوں اور نظموں کا ایک مجموعہ بھی 150 ویں جینتی سال میں شائع ہونے والا تھا لیکن وہ آج تک شائع نہیں سکا کیونکہ کاپی رائٹ کی اجازت آج تک انہیں نہیں مل پائی اور وہ منصوبہ برف دان میں ہی پڑا ہے ۔

فائن آرٹس(للت کلا) اکیڈمی نے وزارت ثقافت کو گاندھی جی سے متعلق بہت سے تجاویز بھیجے لیکن 150 واں سال گزر جانے تک کوئی منظوری نہیں مل پائی ہے ۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذرائع کے مطابقگاندھی وانگمیہ کا سارا سیٹ 1998 میں شائع ہوا تھا لیکن تقریباً 10 سال سے وہ دستیاب نہیں ہے ۔ اس کو دوبارہ شائع کرنے کا کام چل رہا ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر تک آ جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ محکمہ پبلشنگ نے گاندھی جی کے150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان پر21 کتابیں دوبارہ جاری کی ہیں۔ جن میں 16 ہندی میں ہیں۔ ان میں چمپارن پران ،گاندھی شت دل،گاندھی کی پرارتھنا سبھا کی تقاریر اور گاندھی کی یادداشتیں اہم ہیں۔

گاندھی وانگمیہ شائع کرنے کا منصوبہ نہرو جی کے دور میں تیارکیاگیا تھا اور1956 میں اس پرکام شروع ہوا اور1994 تک آتے آتے اس کی سو مرتبہ ا شاعت ہوئی۔ اس کے بعد 1998 میں اس کے ہندی ترجمہ کے تمام سیکشن آئے ۔گاندھی وانگمیہ کے چیف ایڈیٹر پروفیسر کے سوام ¸ ناتھن نے اس کام میں اپنی زندگی کے30 سال صرف کئے ۔ ذرائع کے مطابق گاندھی وانگمیہ کا مکمل ڈی وی ڈی کا سیٹ محض800 روپے میں دستیاب ہے جبکہ پین ڈرائیو سیٹ1800 روپے میں مل رہاہے ۔