Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگتین بیویاں،پندرہ بچے پھر بھی یہ شخص مزید بچوں کا ہے خواہشمند

تین بیویاں،پندرہ بچے پھر بھی یہ شخص مزید بچوں کا ہے خواہشمند

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھیم پور:ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو لیکر خدشات طاہر کئے جا رہے ہیں،ایسے میں لکھیم پور ضلع کے رہنے والے محمد شریف کو اس یکی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اس شخص کی تین بیویاں اور  15بچے ہیں۔اور کا کنبہ اس ضلع کا سب سے برا کنبہ ہے۔ان کا پورا خاندان ضلع لکھیم پور کے بڈھیان کلان گاؤں میں ایک ساتھ رہتا ہے،جس کی مجموعی آبادی 6,000.ہے۔شریف کے مطابق اتنے بڑے کنبہ کی تمام تر ضرورتوں کو وہ پورا کرتے ہیں۔

محمد شریف بتاتے ہیں کہ ان کی پہلی شادی 1987میں جٹہ بیگم سے ہوئی۔ان کی پہلی بیوی سے ان کے تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔پھر انہوں نے نوے کی دہائی میں نو ر نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔اس سے انہیں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔پھر انہوں نے 2000میں نیپالی خاتون’ترنم‘سے شادی اور اس سے انہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔جملہ پندرہ بچے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد شریف نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے تمام بچوں کے نام یاد نہیں رکھتے۔وہ کہتے ہیں کہ ”میں ہر شام کو سروں کی گنتی کرتا ہوں تاکہ یہ معلوم ہو کہ وہ سب گھر پر موجود ہیں۔ان کا سب سے برا بیٹا 24 سال کا ہے اور چھوٹی بیٹی دو سال کی ہے۔

محمد شریف کہتے ہیں کہ ”مجھے خوشی ہے کہ ایسا پیارکرنے والا کنبہ،جہاں سب مل کر رہتے ہیں۔یہاں تک کہ تینوں بیویاں بھی مل جل کر رہتی ہیں۔میں نے کبھی بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کیا،جہاں میرے بچے یا بیویاں ایک دوسرے سے بحث کرتے ہوں۔

پیشے سے ایک زرعی مزدور،محمد شریف کا پختہ یقین ہے کہ ”اگر اللہ ہمیں زمین پر بھیج دیتا ہے،تو وہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی کالی پیٹ نہ سوئے۔وہ کہتے ہیں کہ انہیں اکثر اجرت کی بجائے کھاد،اناج ملتا ہے اور اس سے کنبہ چلتا ہے۔محمد شریف فیملی پلاننگ پروگراموں سے لا علم ہیں اور کہتے ہیں کہ بچے خدا کی طرف سے تحفہ ہیں۔انہیں اورملیں تو انہیں خوشی ہوگی۔