Sunday, June 8, 2025
Homesliderتین رافیل طیارے کی عنقریب آمد متوقع

تین رافیل طیارے کی عنقریب آمد متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری تنازعہ کے درمیان ایر فورس کو فرانس سے مزید تین رافیل لڑاکا طیارے ملنے والے ہیں، جس سے اس کے پاس مجموعی طور پر آٹھ رافیل طیارے ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فضائیہ کو 5 نومبر کو فرانس سے مزید تین رافیل لڑاکا طیارے ملنے جارہے ہیں جس سے فضائیہ کے بیڑے میں رافیل طیاروںکی تعداد 8 ہوجائے گی کیونکہ اسے پہلے ہی 5 طیارے فضائیہ میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان طیاروں کو انبالہ ایر فورس اسٹیشن میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب کی موجودگی میں ایر فورس کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

ہندوستان نے 2016 میں فرانس کے ساتھ تقریبا 59000 کروڑ روپئے کے 36 رافیل طیاروں کے معاہدے پر دستخط کئے ۔
فضائیہ کو رواں ماہ میں چار سے پانچ رافیل طیارے فراہم کرنا تھے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے اس کی فراہمی نہیں ہوسکی اور اب 5 نومبرکو تین طیارے ایر فورس کے حوالے کردیئے جائیں گے ۔ رافیل کے فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے میں شامل ہونے سے فضائیہ کی طاقت اور جنگ کی طاقت دونوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ فضائیہ کو ایک طویل عرصے سے لڑاکا طیاروں کی قلت کا سامنا ہے اور اس کے اسکواڈرن کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ رافیل طیاروں کی آمد کے بعد یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ فضائیہ کسی بھی صورتحال سے بیک وقت دو محاذوں سے نمٹ سکتی ہے ۔