Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتین طلاق بل پاس ہونے کا جشن منانے پر ایک شخص نے...

تین طلاق بل پاس ہونے کا جشن منانے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو دیا طلاق

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: باندہ سے سٹے فتح پور ضلع کے بیندکی علاقہ میں تین طلاق بل کے پارلیمنٹ میں پاس ہونے کا جشن منا رہی ایک مسلم خاتون کو اس کے شوہر نے”تین طلاق“کہہ کر گھر سے باہر نکال دیا۔

پولیس ذروئع نے اس سلسلہ میں درج رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بیندکی پولیس اسٹیشن حدود کے جیگنی گاؤں میں رہنے والی مفیدہ خاتون کو راجیہ سبھا میں تین طلاق بل پاس ہونے کا جشن منانے پر اس کے شوہر شمس الدین نے مفیدہ کے مائکے پہنچ کر اس کے ماں باپ کے سامنے تین بار طلاق کہا۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر شمس الدین کے خلاف تین اگسٹ کو مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی تلاش کی جارہی ہے۔