Tuesday, April 16, 2024
Homesliderتین گھنٹوں میں  186.914 میٹرک ٹن پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کرنے کا...

تین گھنٹوں میں  186.914 میٹرک ٹن پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کرنے کا عالمی ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ تمل ناڈو کے رانی پیٹ ضلع میں 20,000 رضاکاروں نے صرف تین گھنٹوں میں 186.914 میٹرک ٹن پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کرکے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ضلع نےاس ریکارڈ کی دوڑ میں  جنوبی ہند کے اس معروف میٹرو شہر نے  سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، کیونکہ سوئٹزرلینڈ نے اسی مدت میں 128 میٹرک ٹن اکٹھا کیا تھا جو اب سابق دوسرا بہتر ریکارڈ ہے ۔

 ہفتہ کو ایک بیان میں رانی پیٹ ضلع انتظامیہ نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے 20,000 رضاکاروں نے اپنے کام کے دوران تین گھنٹوں کے اندر 186.914 میٹرک ٹن کچرا جمع کیا جو اس وقت نیا عالمی ریکارڈ ہے ۔ مہم صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ ضلع کی 288 گاؤں پنچایتوں، چھ میونسپلٹیوں اور آٹھ ٹاؤن پنچایتوں میں صفائی کی سخت مہم چلائی گئی۔ رہائشی عمارتوں، خالی پلاٹوں، ​​سڑکوں، شاہراہوں، کمپنیوں اور تجارتی اداروں سے سنگل یوز پلاسٹک برآمد کیا گیا۔ چار اداروں – دی ایلیٹ ورلڈ ریکارڈز، ایشین ریکارڈز اکیڈمی، انڈین ریکارڈز اکیڈمی اور تاملین بک آف ریکارڈز کے نو ججوں نے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

 رانی پیٹ کے ضلع کلکٹر ایم بھاسکرپانڈیان اس مہم کے در پردہ  محرک تھے۔ ضلع کلکٹر نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی اور کہا ہے کہ یہ تقریب ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں پیغام پھیلانے کے لیے منعقد کی گئی تھی اور یہ کہ ماحولیاتی انحطاط کی وجہ سے ہمارا وجود خطرے میں ہے۔ ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور اسے اگلی نسل تک پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے قبل ازیں دکانوں اور اداروں میں معائنہ اور تلاشی لی تھی اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی ایک بڑی مقدار ضبط کی تھی۔ ضبط کیے جانے والے ایک ہی استعمال کے پلاسٹک کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے سڑک کی تعمیر کے کام میں ملانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔