ہوبارٹ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد واپسی کے پہلے ہی ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں خطاب حاصل کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے اور انکی ساتھی کھلاڑی نادیہ کچونک نے ہوبارٹ انٹرنیشنل کے فائنل میں نمبر دومقام کی حامل چین کی پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو 6-4,6-4 سے شکست دے دی۔
دو سال میں ثانیہ مرزا کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے اور ان کے کیرئیر کا 42واں ڈبلزخطاب ہے۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 2017 سیزن کے پہلے ہفتہ میں برسبین انٹرنیشنل میں بیتھوینک ماتیک سینڈس کے ساتھ ٹرافی جیتی تھی۔ ثانیہ اور ان کی ساتھی نے ایک گھنٹہ اور تقریبا 21 منٹ تک کھیلے گئے اس فائنل میں کامیابی درج کی۔
ثانیہ نے میدان پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے سفر کے ساتھ واپسی کی ہے۔ ثانیہ دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔ پچھلے سال بیٹے اذہان کی پیدائش کی وجہ سے وہ کھیل سے دور تھیں۔ پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کر رہی تھیں اور میدان میں واپسی کے لئے پ ±رعزم تھیں۔ ان کا اصل نشانہ رواں برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔پیر سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں بہتر مظاہرے کےلئے ثانیہ مرزا اب مزید پر اعتماد ہیں۔