Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجامعہ کے طلباء اور مقامی لوگوں کا نئے سال کے موقع پرسی...

جامعہ کے طلباء اور مقامی لوگوں کا نئے سال کے موقع پرسی اے اے کے خلاف احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نئے سال کی آمد کے موقع پر دلی بھر کے لوگوں نے ایک الگ قسم کے نئے سال کی آمد کا مشاہدہ کیا،کیونکہ دہلی کے شاہین باغ میں  جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور مقامی لوگوں نے،نئے سال کی آمد کے اس موقع پر،سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

انٹر نیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں،مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء بھی سی اے اے اور این آر سی سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں،جبکہ دیگر لوگ اس متنازعہ قانون کے خلاف پلے کارڈس تھامے ہوئے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے گھوم رہے ہیں۔

جیسے ہی گھڑی نے رات کے بارہ بجائے،مظاہرین نے قومی ترانہ گایا،جس کے بعد ”انقلاب زندہ بعد کا نعرہ لگایا گیا۔اس موقع پر اسٹیج پر لگائے گئے بینر پر ”دی فریڈم نائٹ (آزادی کی رات) لکھا ہوا تھا۔ٹویٹر ٹی نے اس اقدام کی تعریف کی اور قومی ترانہ نے 32.2K ٹویٹس کے ساتھ ٹرینڈ کرنا شروع کیا،جس کے بعد ایک صارف نے لکھا ”گوز بیمپس۔۔جب دہلی کی فضاؤں میں جنا گنا منا ادھینائک“کی آواز گونج اٹھی۔لوگ اپنے بچوں کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے قومی ترانہ کے ساتھ 2020 کا جشن مناتے ہیں،یہ ان کے قوم کے ساتھ سچی محبت ہے“۔

ایک اور صارف نے ویڈیو کیپشن کا اشتراک کیا ”ہم نے آزادی کا جشن منایا۔قومی ترانے اور ”ہم ایک ہیں“اعلان کے ساتھ،انقلاب زندہ بعد۔