Monday, June 16, 2025
Homesliderجامع مسجد رسول پورہ میں تعمیری کام ، ٹی آر ایس لیڈر...

جامع مسجد رسول پورہ میں تعمیری کام ، ٹی آر ایس لیڈر کیشوریڈی کا دورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

سکندرآباد۔کنٹونمنٹ بورڈ وراڈ نمبر2 کے قدیم محلوں میں رسول پورہ پولیس لائن کافی قدیم محلہ ہے جوکہ چند افراد کےلئے رسول پورہ بیگم پیٹ کے نام سے  بھی مشہور ہے  اوریہاں کی جامع مسجد سدرۃ منتھیٰ کو تاریخی  اہمیت حاصل ہے۔یہ مسجد قدیم زمانے میں ایک چھوٹی سی مسجد ہوا کرتی تھی لیکن بدلتے وقت کے ساتھ اس مزید کو گزشتہ 4 دہوں کے دوران کافی وسعت دی گئی اور آج بھی  ضروریات کی تکمیل کےلئے اس میں وضو خانوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے جبکہ بلدی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی جن میں ڈرینج لائن، سرکاری بورویل  اور پینے کے پانی کےنل کنکشن کے لئے انتظامی کمیٹی  نے جو کوشش کی ہے اس پر ٹی آر ایس لیڈر سدا کیشوریڈی ،وارڈ انچارج اشوک گاؤرڈ اور صدر جبار نے دیگر سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔اس ضمن میں آج سدا کیشوریڈی ،وارڈ انچارج اشوک گاؤرڈ اور صدر جبار انتظامی کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں تعمیراتی کاموں سے واقفیت حاصل کی ۔

آج صبح سدا کیشوریڈی ،وارڈ انچارج اشوک گاؤرڈ اور صدر جبارکے علاوہ اس ٹیم کے دیگر ارکان نے مسجد کی کمیٹی اور کرائے داریوں کی موجودگی میں تعمیری کاموں کو دیکھنے اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور اس موقع پر جبار نے مسجد میں صرف ایک نل کے کنکشن سے پانی کے مطلوبہ مقدار کی عدم سربراہی کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی جس پر کیشوریڈی نے متعلقہ عہدیدار کو فون کرتے ہوئے مسجد میں ایک اور نل کے کنکشن کی کارروائی کا آغاز کیا اور تیقن دیا کے اندرون دو دن نئے نل کا کنکشن  دیا جائے گا ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ کیشوریڈی کی قیادت  میں مسجد کو سرکاری بوریل سے پانی کی سربراہی  اورڈرینج کے نئے پائپ لائن کا کام انجام پایا ہے  جس پر آج انہیں اظہار تشکر کے طور پر شال پوشی کی بات کہی تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے اسے مسترد کردیا کہ  یہ بھگوان کے گھر کی خدمت ہے ۔اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے صدر،نائب صدر اور دیگر ارکان کےعلاوہ محلے کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔